منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چینی کمپنی کی اہم منصوبے میں ساڑھے چار سو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے سے معذرت، نیب کے نوٹسز اور سوال و جواب بھی راہ میں رکاوٹ،حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) جڑواں شہروں کے عوام کی سہولیات کیلئے رنگ روڈ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے کیونکہ ایک بڑی چینی کمپنی نے اس منصوبے کیلئے ساڑھے چار سو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے انکارکردیا ہے اور پاکستان کومالیاتی لحاظ سے بھی ہائی رسک

قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک بڑی چینی کمپنی سے حکومت پاکستان نے رابطہ کیا تھا اور ان کے ساتھ بات چیت جاری تھی جس میں چینی کمپنی سے کہا گیاتھا کہ وہ رنگ روڈ کے منصوبے میں ساڑھے چار سو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے یا پھر گرانٹ کی مد میں اتنی رقم دے دی جائے لیکن پاکستان کے معاشی حالات اور سرمایہ کاری سے متعلق مختلف رکاوٹوں خصوصاً نیب کے نوٹسز اور سوال و جواب کی وجہ سے چینی کمپنی نے اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے چینی حکومت کے انکار کے بعد بی او ٹی کی بنیاد پریہ منصوبہ شروع کرنے کی کوشش کی مگر اس سلسلے میں ابھی تک ایک بھی سرمایہ کار کمپنی سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے ٹینڈر تک بھی نہ ہوسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی بڑی وجہ ان کے لئے پاکستان میں ناموافق اور ناسازگار ماحول ہے اور اس صورتحال میں پاکستان میں پیسہ نہیں لگانا چاہتے جس کی وجہ سے رنگ روڈ سمیت بہت سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچتے نظر نہیں آتے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…