جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں اپنی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں اپنی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں، پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف بھی مسلم لیگ(ن) بطور جماعت احتجاج جاری رکھے گی ، 12اکتوبر کو تین ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،لاہور میں جلسے کے انتظامات کیلئے

کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اویس لغاری،ندیم کامران،شیخ آفتاب،سعود مجید ،سائرہ افضل،منشااللہ بٹ،ذیشان رفیق،راجہ قمرالسلام سمیت تمام ڈویڑنل صدور بھی موجود تھے۔اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال ، نیب کیسز، شہباز شریف کی گرفتاری ، 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے جلسے سمیت آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔ اجلاس میں پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور صوبائی حلقوں تک تنظیم سازی مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نوازشریف جلد پنجاب کی مکمل تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔اجلاس میں پارٹی صدر محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا  اور12اکتوبر کو تین ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے پارٹی قائد محمد نوازشریف کے پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے تحریک چلانے کے فیصلے کی تائید کی گئی ۔ بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ دیگر رہنمائوں کے ہمراہ آج ( ہفتہ ) کے روز گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ کا دورہ بھی کریں گے۔ اجلاس میں 12اکتوبر کو تین ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں لاہور کے جلسے کیلئے انتظامات کی کمیٹی قائم کی گئی جس کے کنوینرخواجہ سلمان رفیق ہوں گے جبکہ پرویز ملک کوکنوینر ہوں گے ،کمیٹی میں سمیع اللہ خان،ملک محمد احمد،میاں مرغوب،میاں نعمان ،سیف الملوک،رانا مبشر،رانا ارشد،شیخ وسیم،پیر اشرف اور عمران نذیر شامل ہوں گے۔ اجلاس میں گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے جائزہ کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ،میڈیا کمیٹی میں مریم اور نگزیب،عظمی بخاری، ڈویژنل صدر عابد علی اورخرم مشتاق شامل ہیں۔سعود مجید کو ملتان کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں ارشاد لغاری،عبدالرحمن کانجو،سید جاوید شاہ،نورالحسن تنویر،مہر اعجاز اچلانہ،چوہدری افتخار،شیخ طارق،حامد نواز،کاظم پیرزادہ اور عبدالغفور ڈوگر شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…