کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے37ہزار نوجوان اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاہے، جلد اشتہارات جاری کیئے جائیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ اور آئی بی اے سکھر کے درمیان نئی بھرتیوں کے حوالے سے ایم او یو سائن کرلیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم آئی بی اے سکھر کے میرٹ ٹیسٹ کے تحت 37 ہزار نوکریوں کے لئے اشتہار دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔محکمہ تعلیم کے مطابق میرٹ ٹیسٹ
کی بنیاد پر نئے 37 ہزار جونئیر اسکول ٹیچر، پرائمری اور ہائر اسکول ٹیچر بھرتی کئے جائیں گے، ڈائریکٹ 17 گریڈ میں ہیڈ ماسٹرز بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ٹیسٹ جدید پرائیوٹ تعلیمی نظام کو دیکھتے ہوئے تیار کیا جائیگا۔ نوجوان اور قابل اساتذہ کو بھرتی کرنے کا مقصد ہے کہ آنے والی نسلیں بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں۔ تمام شہروں کے لئے ٹیسٹ کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائیگا۔