بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کا پھیلا مزید کم کرنے کی خاطر شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائنز تقریبات کا دورانیہ مختصر کر کے کتنا کر دیا گیا ، ہالزکا بھی نیا ٹائم ٹیبل جاری

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کا پھیلا مزید کم کرنے کی خاطر شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔این سی او سی کے مطابق شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا اور ہالز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ان ڈور تقریبات کیلیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئوٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالزسیل کیے جائیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔ بڑے عوامی اجتماعات کورونا وائرس کے پھیلا کا سبب بنتے ہیں۔عوامی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ مشاورت کے بعد عوامی اجتماعات کے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار 335 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ دو ہزار708 صحتیاب ہو چکے ہیں۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں چھ دن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے پر 12 شادی ہالز ، 193 ریسٹورنٹس، 23 دکانیں اور 4 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ، چھ ڈسٹرکٹس میں مختلف ہوٹلز ، بازار ، دکانوں اور شادی ہولز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائیو ں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف جرمانے کیے گئے اور کئی جگہوں کو سیل کردیا گیا ، چھ دن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 12 شادی ہالز کو سیل ، 5 کو جرمانے کیے گئے جبکہ 47 شادی ہالز کو فائنل وارننگ جاری کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق چھ دن کے دوران مختلف اضلاع میں 193 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ، خلاف ورزی کرنے پر 38 ریسٹورنٹس پر جرمانے اور 229 کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 23 دکانوں کو سیل اور 10 کو جرمانے عائد کیے گئے۔ تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع جنوبی میں 4 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا جبکہ ضلع غربی میں 9 ، ضلع ملیر میں 5 جبکہ ضلع کورنگی میں 2 تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…