منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مولانا نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ کیسے ہموار کی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر ٹھگوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے، مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے، رہی سہی غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔اپنے

بیان میں انہوںنے کہا کہ جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی، مولانا نے آزادی مارچ میں اپوزیشن سے کروڑوں اینٹھنے کے عوض نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کی، اب دیکھیں مولانا اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نون اور شین لیگ کی غیر موجودگی میں میم لیگ اپنی پارٹی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں بالکل آزاد ہے، بارہا کہہ چکا ہوں بیگم صفدر اعوان کے فیصلوں نے ہمیشہ (ن)لیگ کو ہی نقصان پہنچایا ہے، حیرت ہے اپوزیشن کو عوام کی مشکلات کا احساس اقتدار سے باہر بیٹھ کر ہو رہا ہے، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج آزادی مارچ اور پی ڈی ایم کی ڈرامے بازی نہ کرنی پڑتی۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہونے والا مقدمہ غداری کاہے نہ ہی بغاوت کا، مقدمہ درج کرنے والا حکومتی مشاورت سے تھانہ نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز اداروں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، ان کی سازشوں کو دیکھ کر محب وطن شہری مقدمات درج کرنے تھانوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…