ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

گھریلو اشیا 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوگئیں، عوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکا، ن لیگ کا شہباز شریف کی گرفتاری بارے بھی تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب اس حکومت کے مہنگائی کے اعلانات آخری ہوں گے،عمران خان نے ذاتی تسکین کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرایا، شہباز شریف کا ٹرائل شروع ہوگیا تھا لیکن ان کو گرفتار کرلیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے،

چیئرمین نیب کو حکم دے کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا گیا، قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کا مقصد اے پی سی کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کرپٹ ٹولے نے آج 83 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی، 3 ماہ میں گھریلو اشیا 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوگئیں، عوام کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، بجلی، گیس، ادویات مہنگی کرنے کے اعلانات آخری ثابت ہوں گے، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کیلئے تھیں۔ انہوں نے کہا مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ کے میدان میں کریں، عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ آر ٹی ایس کو 2018 میں بند کر کے انہیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور نواز شریف کے دور میں ہی بھارتی وزیر اعظم خود چل کر پاکستان آئے تھے نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن ان کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اس حکومت کے مہنگائی کے اعلانات آخری ہوں گے اور ہمیں حکومت کے خلاف تحریک میں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…