منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کا نام امیگریشن ریکارڈ میں اس طرح شامل کیا جائے، نیب نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، سابق وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں درج کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی

کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے اس کے علاوہ نیب نے لاہور پولیس کو بھی مراسلہ بھیجا ہے اور کہا ہے کہ نوازشریف کی طلبی کا اشتہار ہر تھانے میں اْن کی تصویر کے ساتھ لگایا جائے، رائے ونڈ محل کے باہر بھی اشتہار چسپاں کیا جائے، متعلقہ تھانے میں بھی وارنٹ گرفتاری کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج کیا جائے۔نیب راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم احمد خان کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کاروائی کا حصہ نہ بنا، اس لیے نام امیگریشن ریکارڈ میں مفرور اشتہاری کے طور پر شامل کیا جائے۔نیب راولپنڈی کی طرف سے آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں الگ خط لکھ کر ہدایت کی گئی کہ پنجاب بھر کے تھانوں میں نوازشریف کی بطور اشتہاری تصاویر چسپاں کی جائیں اور ان کی رہائشگاہ رائے ونڈ پر بھی ان کی تصویر کے ہمراہ مفرور ی کا اشتہار لگایا جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…