پشاور (آن لائن) سرکاری ملازمین کے غیر ملکی خواتین سے شادی کے لئے اجازت کی نئی پالیسی تبدیل کردی ہے پشاو رسمیت ملک بھر میں بیشتر سرکاری افسران اور ملازمین نے غیر ملکی خواتین سے شادیاں کی ہیں دوہری شہریت رکھنے والے
افسران مختلف محکموں میں تعینات ہیں ۔ نئی پالیسی کے تحت شادی کی اجازت اب اسٹیبلشمنٹ ڈ ویژن دیگی گورنمنٹ سرونٹس کے رول 3کے سب رول ( 2) اور ( 3) 1962میں ترامیم سے کابینہ سے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے سول گورنمنٹ ایکٹ 1973کے سیکشن 25کے سب سیکشن ( 1) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہو ئے گورنمنٹ سرونٹس ( غیر ملکی ) شہریت کے حامل شہری سے شادی رولز کے سب رول 2اور 3میں ترامیم کئے گئے ۔ البتہ اس پالیسی سے کنٹریکٹ افسران مستثنیٰ ہے غیر ملکی شہریوں سے مرادوہ ہے جو پاکستان کا شہری نہیں ہے غیر ملکی شہری سے شادی رولز1962کا اطلاق آل پاکستان سروسز پر ہوتا ہے ۔