منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی شرح نمو کتنی رہنے کی توقع ہے؟ پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے مستقبل کی انتہائی خوفناک صورتحال کی پیشگوئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے۔عالمی بینک کی جانب سے ایشیائی ممالک کی شرح نمو سے متعلق رپورٹ

جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ آئندہ سال جنوبی ایشیا میں ترقی کی شرح منفی 7.7 فیصد سے بہتر ہو کر 4.5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ورلڈ بینک کے چیف اکنامسٹ ہینس ٹمر نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اور مستقبل کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 0.5 فیصد سے بھی کم رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ تین سالوں میں 4 فیصد تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس دوبارہ ابھرنے سے ترقی کی شرح کو مزید خطرات ہو سکتے ہیں جب کہ ٹڈی دل اور بارشوں سے غذائی قلت بھی جنم لے سکتی ہے، لگائے گئے اندازوں کے مطابق غربت میں بدترین اضافے کا بھی امکان ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث بھی پاکستان کی معیشت شدید متاثر ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…