اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مظہر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر پر لکھا کہ گزشتہ ماہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے پسے عوام پر ایک نیا بوجھ ڈالا جارہا ہے، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ عوام دشمن
فیصلہ پر نظرثانی کریں۔ جس کے جواب میں ٹوئٹر پر ہی وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بجلی مہنگی کرنے کی خبر کی تردید کردی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ جھوٹی خبر ہے، دوپہر کو ہی تردید کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر گردش کر رہی تھی کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، بجلی مہنگی ہو نے سے رواں ماہ صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،نیپرا نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا، بجلی مہنگی ہو نے سے رواں ماہ صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔