اسلام آباد (آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط، سالگرہ کی مبارکباد دی اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی جمعرات کے
روز چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے چینی صدر نے کہا کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترتے ہیں کورونا وائرس وبا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعاون دیکھنے کو ملا پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک خطے کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا ترقی اور امن کے لیے دونوں ممالک ملکر کام کرتے رہیں گے۔