اسلام آباد (این این آئی) شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے راستہ دکھا دیا، اب امتحان آپ کا ہے،ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے کہ عوام کی امانت ووٹ میں خیانت نہیں ہوگی،ہماری کسی سے جنگ نہیں ہے،آپ سب لوگ 2 ماہ خود کو پی ڈی ایم کے لئے وقف کر دیں،آج آپ کو خانہ پری کرنے کے لئے، د ل و جان سے نکلنا ہو گا، آج عوام تکلیف میں ہیں،ایک دوسرے کو
دیکھنے کی بجائے بلا خوف آگے بڑھیں،گوجرانوالہ کا جلسہ ہم نے کامیاب بنانا ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ آج کا اجلاس اس لئے تاریخی ہے کہ آپ سب نے وفا کی ایک تاریخ رقم کی ہے،آپ نے 70 سالوں کے بعد مسلم لیگ کا کلچر بدل دیا ہے،نواز شریف کے بیانیے کے بعد وہ اورآپ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات سے تین ماہ قبل دھاندلی شروع کر دی گئی تھی اورآپ سب اس کے عینی شاہد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت دو میں پوشیدہ ہے،نواز شریف عوام کی جنگ لڑتے ہوئے آئین و قانون کی عزت کی بات کرتے ہیں،ان پر غداری کے پرچے درج کر دئیے جاتے ہیں،یہ کیسا غدار ہے جو ایٹمی دھماکے کرتا ہے، جے ایف تھنڈر طیارہ بناتا ہے، موٹر ویز بناتا ہے جہاں پر فائٹر طیارے لینڈ کرتے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرتا ہے،نواز شریف ایسا غدار تھا جس نے حکومت کا پیٹ کاٹ کر فوج کو دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کے لئے پیسے دئیے،نواز شریف کیسا غدارتھا جو پاکستان کو روشنیاں دے کر چلا گیا۔آپ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیں تو اس اشتہار پر پرویز مشرف کی تصویر بھی لگائیں جسے عدالت نے آئین شکنی پر سزا دی لیکن پھر اس عدالت کو ہی ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب والے نواز شریف کو واپس لانے کے لئے ڈھول بجائیں گے تو اس میں سے عاصم سلیم باجوہ، ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کی آوازیں آئیں گی، نیب ڈھول بجائے گا
تو بشیر میمن کی آواز آئے گی،علیمہ خان کو بلانے کی نیب جرات نہیں کر سکتا،نوازشریف کی آواز ٹی وی پر نہ دکھائیں اس کا پیغام گھر گھر پہنچ چکاہے،نواز شریف کی آواز بند کر دی گئی ہے لیکن پھر بھی ہر گلی گلی میں ان کی آواز گونج رہی ہے،لوگ نہتے کارکنوں کو آگے کر کے خود کنٹینر میں چھپا لیتے ہیں،نواز شریف نے 70 سال کی عمر میں سب غم اپنے سینے پر سہے ہیں،
نواز شریف نے اپنی بیٹی کوکارکنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے،قربانی دینے کا وقت آئے گا تو مریم نواز کو آپ سب سے آگے پائیں گے،نواز شریف نے مجھے کہا کہ گرفتار ہو تو سینہ تان کر گرفتاری دینا،مجھے یقین ہو گیا ہے کہ یہ تحریک کامیاب ہو چکی ہے،وعدہ کریں کہ ووٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے اور جمہوری جدوجہد کا سر نہیں جھکنے دینگے،عوام کی مسلم لیگ (ن) سے
وابستہ امیدوں کو ہم نے ٹوٹنے نہیں دینا۔ مریم نوازنے کہاکہ آج کا اجلاس اس لئے بھی تاریخی ہیں کہ ہم نئے دور میں داخل ہورہے ہیں،ظلم و جبر دھونس دھاندلی کیخلا ف جو نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے انہیں سلام پیش کرتی ہوں،نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے،پاکستان کی ہر بیماری کاعلاج ووٹ کو عزت دو میں ہے،ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو سروں پر مسلط کرنے والے تابع
داروں کو دیکھاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کریں جب بھی نوازشریف پر امتحان کا وقت آیا ہم سب ساتھ دیں گے وعدہ کرو پاکستان کا سر آئین و قانون کے سوا کہیں جھکنے نہیں دوگے،جمہوریت کا سر نہیں جھکنے دو گے ،وعدہ کرو ووٹ کی عزت،عوام کا سر نوازشریف نظریے کا سر نہیں جھکنے دو گے،وعدہ کرو پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرو گے۔احسن اقبال نے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کو چلانے کیلئے ایک کتاب ہوتی ہے اور اس ملک کو چلانے کی کتاب آئین ہے،آئین کے مطابق ملک کو چلاناہوگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے قائد نے ایک راستے کا تعین اور پالیسی بیان دیا ہے یہ راستہ پاکستان کی عزت کا راستہ ہے،نوازشریف کا راستہ پاکستان کی ترقی، عوامی مشکلات حل کرنے، عوامی جدوجہدکاراستہ ہے،ملک کے آئین میں لکھا ہے
اپنے حقوق کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کرسکتے ہیں اانہوں نے کہا کہ گر نوازشریف کا راستہ اختیار نہ کیا تو ملک ڈیفالٹ کرجائیگا،آئندہ سالوں اس نوبت پر چلے جائیں کہ ملک انتشار کا شکار ہو جائیگا،جب ملک انارکی یا افراتفری کا شکار ہو گاتو ملک و معاشرہ ٹوٹ جاتا ہے اور عوام کا حشر افغانستان اور شام جیسے لوگوں جیساہوتاہے،ان کے بچوں کی لاشیں سمندر سے ملتی ہیں،
اگر اپنے آپ کو مشکل حالات سے بچانا ہے تو ہمیں صدق دل سے منافقت کے بغیر حلفاً عہد کرنا ہے کہ نوازشریف کے مشکل راستے پر پوری جواں مردی وفاداری سے چلیں گے،جمہوری سیاسی جدوجہد کیلئے خود کو تیار کرناہوگا،ضلع کی سطح کے بعد صوبائی سطح پر تحریک کو منظم کریں گے،16اکتوبر کا جلسہ پی ڈی ایم کاہوگااس کی کامیابی آخری کامیابی کیلئے ضروری ہے،پنجاب
بھر سے لوگ گوجرانوالہ جلسے میں آئیں،نوازشریف کی امامت میں کامیابی حاصل کرکے ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جدوجہد چوتھی بار اقتدار میں آنے کے لئے نہیں کر رہے بلکہ عوام کو اقتدار میں لانے کے لئے کر رہے ہیں،70 سالوں سے عوام کا اقتدار ایک سراب ہے،2018 کے انتخابات میں آر ٹی ایس کو ڈاؤن کر کے عوام کی طاقت کو
روکا گیا اور ووٹ کی حرمت کو پامال کیا گیا جس کا خمیازہ آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔منتخب وزیراعظم نواز شریف کو نکالنا ایک جرم تھا۔فوجی آمر کہا کرتا تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آئے گا لیکن وہ واپس آیا اور اقتدار سنبھالا دوسرا جرم عوام کی عدالت لگی تو دھاندلی کا بند باندھ کر عوام کی خواہش کو روکا گیا،آج پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہے آج سقوط کشمیر ہو چکا ہے۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں نواز شریف نے نقصانات اٹھا کر خود کو قربانیوں کے لئے وقف کیا ہے،نواز شریف جتنا بڑا لیڈر اس ملک میں نہیں ہے،میرا لیڈر نواز شریف ہے میں نے
آج تک کسی اور کو لیڈر نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ جو جنگ نوازشریف نے لڑی اسمیں بیٹی بھائی بھتیجوں کو پیش کیا،بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے،نوازشریف جمہوریت کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔