پشاور (آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ تحریک کے پیش نظررہنماؤں، کارکنوں کے ممکنہ گرفتاریوں کے پیش نظر فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے
سرگرم کارکنوں او رہنماؤں کی تفصیلات طلب کی گئی ہے ان کے صوبے میں ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی اجتماع کی جگہ سیکورٹی انتظامات اوردیگر امور کی اجازت بھی قانون نافذ کرنے والے ادارں کی رپورٹ پر دی جائیگی تاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھاجا سکے۔ پشاور میں حکومت مخالف جلسوں کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت لینا لازمی ہو گا پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ اتحاد کے ہونے والے جلسے کی اجازت بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جائیگی۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں پاکستان ڈیمو کریٹ مومنٹ کے سرگرم کارکنوں او رہنماؤں کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔