ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

انتہائی اہم کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) میر شکیل الرحمن ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، عدالت عظمیٰ نے معاملہ میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس

مشیر عالم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت میر شکیل کے وکیل خواجہ حارث نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ میرے موکل کے خلاف 1986 کے اراضی کے معاملے پر کیس بنایا گیا، یہ اراضی ایل ڈی اے کی تھی جو منظوری کے بعد دی گئی،متعلقہ اراضی وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے دی گئی،بارہ مارچ 2020 کو میر شکیل کو گرفتار کیا گیا،میرے موکل ابھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،گرفتاری کی بنیاد پرانے اراضی کیس کو بنایا گیا،جسٹس قاضی امین نے ایک موقع پر سوال اٹھایا کہ کیا کیس میں چارج فریم ہوا ہے؟ عدالت عظمیٰ نے معاملہ میں پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس جاری کر کے ٹرائل کورٹ سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…