ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پولیس کاشادی کے موقع پر موسیقی کا پروگرام کرنے پر دولہا، ان کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020 |

بنوں (آن لائن)کینٹ پولیس کاشادی کے موقع پر موسیقی کا پروگرام کرنے پر دولہا اور ان کے بھائیوں کو گرفتار کرلیاعلاقہ مکینوں کا پولیس کی طرف سے دولہے اور ان کے بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید احتجاج ، پولیس تشدد سے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ورثاء اور ممش خیل کے مکینوں نے ہسپتال میں شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب گڑھی سیدان ممش خیل میں جنید خان کی شادی کی تقریب میں ڈی جے موسیقی کا پروگرام ہو رہی تھی کہ پولیس آ ئی اور شرکاء پر فائرنگ کھول دی پھر کینٹ پولیس نے دولہے کو گرفتار کرنا چاہا جو ہم نے خود پولیس کے حوالے کیا پھر یوں ہوا کہ ان کے بھائی عظمت شاہ اور واجد شاہ حال احوال لینے کیلئے کینٹ پولیس اسٹیشن گئے جہاں اُنہیں بھی حوالات میں بند کیا دونوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، دونوں بھائیوں کے جسم پر زخموں کے نشانات واضح موجود ہیں جو کسی پولیس سٹیشن کی نہیں بلکہ قصاب خانے کا ثبوت پیش کر رہی ہے جہاں الٹا دونوں پر مقدمہ بھی درج کیا گیا کسی آور سے پکڑا گیا بندوق بھی بھائیوں کے پاس ظاہر کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج رجسٹرڈ کیا گیا ہے تاکہ اُن پر مضبوط کیس دائر کیا جا سکے مظاہرین نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کے مثالی ہونے کا اعزاز جھوٹا تھا جو بنوں کینٹ پولیس نے اس بات پر کیل ٹونک دیئے اُنہوں نے کہا کہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…