ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

مخدوم امین فہیم کے بیٹے جلیل الزماں پلی بارگین کرکے  رہا،عدالت نے  10 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا 

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020 |

حیدرآباد(این این آئی)احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔ بدھ کو عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کی ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کردیا

۔مخدوم جلیل الزماں نے نیب کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا پے آرڈر جمع کرادیا۔سابق تعلقہ ناظم مخدوم جلیل الزماں اب 10 سال تک الیکشن لڑنے اور پبلک آفس میں عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر انہوں نے پلی بارگین کی درخواست کی تھی۔ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…