بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی  کمانڈ سنبھال لی، ملک دشمن کیلئے دوٹوک پیغام جاری

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ہلال امتیاز (ملٹری) ستارہ بسالت  نے 22ویں چیف آف دی نیول اسٹاف کے طور پر پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) نے اپنی مدت ملازمت کے اختتام پرپاک بحریہ کی کمانڈ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے سپرد کی

۔پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے اپنے الوداعیہ خطاب میں سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اللہ تعالیٰ کی  بیش بہا عنایتوں کا شکر ادا کیا جن کی بدولت انھوں نے پاک بحریہ کی کمانڈ بہترین انداز میں انصاف، ایمانداری اور  وقار کے ساتھ مکمل کی۔ انھوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کو ہمہ وقت تیا ر فوج بنانا تھا جس کا دارومدار بہترین جنگی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت پر ہو۔ انھوں نے اپنے وژن کی مختلف جہتوں کی تکمیل کے لیے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی جانب سے کی جانے والی انتھک محنت کو سراہا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گزشتہ برسوں میں غیر مستحکم جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پلواما واقعہ کے بعد کی صورتحال کا خصوصاً ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور فوج کے مشترکہ موقف اور اسے سفارتی و ملٹری سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت کے ارادے خاک میں ملا دیے گئے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا اور دل ودماغ کی جنگ میں فتح حاصل کر تے ہوئے  بھارتی جھوٹے دعووں کو نیست و نابود کیا۔ انھوں نے پاکستان کے سمندر میں دراندازی کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو پکڑنے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انھوں نے اپنے دور میں بحری آگہی اور بلو اکانومی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات خصوصاً سمندر میں موجود ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی تلاش پر روشنی ڈالی جس کی

بدولت پاکستان کے غیر دریافت شدہ ذخائر سے پاکستان کو بے بیش بہا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے  پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو مبارک باد دی۔ انھوں نے نئے نیول چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ ان کی سربراہی میں پاک بحریہ بلندی کے نئے مراحل طے کرے گی۔ ایڈمرل عباسی نے کمانڈ کی سپردگی کے

موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل معاونت پر حکومت پاکستان، وزارتِ دفاع، جوائنٹ سروسز ہیڈکوارٹرز اور دیگر مسلح افواج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں، سبکدوش ہونے والے نیول چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے روایتی اسکرول پیش کر تے ہوئے پاک بحریہ کی کمانڈ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے سپرد کی۔ تبدیلی ِ کمانڈ کی تقریب میں پاک بحریہ کے سابق سربراہان،

حاضروریٹارڈ افسران، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔ بعد ازاں، امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں 1985میں کمیشن حاصل کیا۔ اعلی صلاحتیوں کے پیش نظر اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو کمانڈ اور اسٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں دو  Type-21 جہاز پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کی کمانڈ، اٹھارویں ڈسٹرایر اسکواڈرن کی کمانڈر، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر، کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج /کمانڈر سنٹرل پنجاب، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی شامل ہیں۔ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری، ہیڈ آف F-22P مشن چائنہ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن)، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس اور چیف آف اسٹاف (آپریشنز) شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…