منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اہم ترین وزارت کے ذیلی ادارہ میں کرپشن کا پنڈورا باکس کھل گیا، کرپٹ افسران کیخلاف اہم فیصلہ کرلیا گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت صنعت و تجارت کے ذیلی ادارہ پٹاک میں کرپشن کا پنڈوڑہ باکس کھل گیاہے،سیکرٹری وزارت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرپٹ افسران کا مقدمہ نیب و ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ،جعلی ڈگری ہولڈرز افسران کی گردنیں بھی قانون کے شکنجے میں پھنس گئیں،جعلی ڈگری ہولڈرز،بھرتی کرنے والے مجاز آفیسرز،تصدیق کرنے والے افسران تک سب ایک ایک

صف میں کھڑے کرنے کی سمری تیار ہونے لگی ہے ،10کے قریب ملازمین و افسران کا کیس ایف آئی اے میں بھیجنے کے لیے تیار ی شروع کر دی گئی،تار چوری کا کیس بھی سامنے آ گیا،وزارت نے انکوائری کمیٹی بنا کر تحقیق شروع کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق    وزارت ِصنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے پٹاک میں کرپشن کا  ایک نیا پنڈوڑہ باکس کھل گیاہے،سیکرٹری وزارت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرپٹ افسران کا مقدمہ نیب و ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ،جعلی ڈگری ہولڈرز افسران کی گردنیں بھی قانون کے شکنجے میں پھنس گئیں ہیں جبکہ آفیسران نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے منسٹری میں ڈیرے جما دئے ہیں۔ ادارے کے اندر زرائع نے بتایا ہے کہ پٹاک میں بدعنوان آفیسران  نے فیکٹری کے اندراڑھائی لاکھ مالیت کی تار چوری کیس کو محض اس لئے خاموشی سے دبا دیا کیوں کہ اس میں محکمہ کے اندر مافیا کے سرغنہ عرفان جرال کے قریبی اور خاص اہلکار کے شامل ہونے کا انکشاف ہواہے  محکمہ اندرہمارے زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ  فیکٹری  کے اندر اس سے قبل متعدد مرتبہ  سرکاری چھٹیوں کے اوقات میں چوری کے کئی کیس ہیں جو کہ ڈائیریکٹر جنرل پٹاک عرفان ظہیر اور دیگر آفیسران کے نوٹس میں موجود ہیں جعلی ڈگری ہولڈرز،بھرتی کرنے والے مجاز آفیسرز،تصدیق کرنے والے افسران تک سب ایک ایک صف میں کھڑے کرنے کی سمری تیار ہونے لگی ہے زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ کے سابق ڈی جی  جاوید شیخ نے اپنے بیٹے عابد شیخ کے پاس

ڈگری نہ ہونے کے باوجود  خلاف میرٹ اور قانون بھرتی کروایا جبکہ  انجئنیر کی آسامی پر پاکستان انجئنیرنگ کونسل سے تصدیق شدہ ڈگری کے حامل افراد کو ہی بھرتی کیا جاتا ہے محکمہ میں ریٹایئرڈی جی جاوید شیخ کے فرزند عابد شیخ کی جعلی ڈگری ہونے کے باوجود تا حال اپنی کرسی پر براجمان ہیں دوسری جانب کئی افسران کی خلاف میرٹ بھرتیاں ہیں جن کو محکمہ کے ملازمین  نے عدالت میں

چینلج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔زرائع نے  یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ کے کرپٹ مافیا کے سرغنہ عرفان جرال کے بھائیوں نے خبریں لگنے پر  ڈائیریکٹر جنرل  عرفان ظہیر  پر ان کے  آفس حملہ کر دیا  اور دوسری جانب گورننگ باڈی کے ممبر محبوب شیخ کو فیکٹری کے اندر گالم گلوچ کرتے ہوئے کہا کہ تم سب نے کرپشن کی ہے جبکہ نام صرف ہمارے بھائی کا  آرہا ہے  ہمارے بھائی کو نقصان پہنچنے پر

تم سب کا قبلہ درست کر دیا جائے گا ۔ زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ کے کرپٹ افسران نے اپنی چوریاں چھپانے کے لئے ریکارڈ تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے ۔وفاق کی تحویل میں چلنے والے محکمے پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر (پٹاک)   1962سے تعمیر شدہ دیوار  کی تعمیر بو کے لئے پر لاکھوں روپے کی منطو دے کرپشن کی نظر کر چکے ہیں۔ عرفان جرال کے بھائی عمران جرال

سمیت حبیب اللہ اوروقت کے ڈائریکٹر جنرل سرفراز کی ملی بھگت سے 50لاکھ سے زائد کی رقم ہڑپ کر گئے گئے  ہیں ،ادارہ پٹاک کے بیشترآفیسران کے خلاف درجنوں کیس ملک کی مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں جبکہ اپنی کرپشن اور بڑے پیمانے پر خرد برد کو چھپانے کے لئے کئی دہایئوں سے ریٹایئرڈ آفیسران کے لئے محکمہ کی طرف سے تا حال سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں   ریٹائیرڈ افسران

محکمہ کے اندرہونے والی تمام کرپشن سے باخبر ہیں ۔زرائع کے مطابق وزیراعظم کی شکایت پورٹل پر شکایات درج کرنے والے ملازمین کو محکمے سے جبری ریٹائیرڈ کر دیا گیا ہے جو کہ عدالت پہنچ گئے ہیں ؎محکمہ پٹاک کے خلاف ایف آئی اے اور نیب  میںایک مرتبہ پھر 18 پرانے کیسز پر کاروائی شروع ہو گئی ہے  جبکہ عرفان جرال کے کے خلاف ایف آئی اے میں شکائت نمبر E-131 اور نیب حکام کیس نمبر 1760تحقیات دوبارہ شروع ہوگئی ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں
＀ۿ

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…