ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے (ب) فارم لازمی قرار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے ب فارم لازمی کردیا گیا، سکول سربراہان کو سیس پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج بھی کرنا لازمی ہوگا، ب فارم کے اندارج کے بغیر کسی طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق

سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم لازمی کردیا گیا۔سیس پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج کرنا بھی لازمی ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ب فارم کے اندراج کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ سکول سربراہان سیس پر تمام بچوں کے ب فارم کا اندارج کریں گے۔ سکول سربراہان کو بچوں کے ب فارم کے اندراج کیلئے31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ب فارم کا اندارج نہ کرنیپرمتعلقہ سربراہان کیخلاف کارروائی کے جائے گی۔قبل ازیں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 69 فیصد جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا تھا جس کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا،ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو جعلی انرولمنٹ کرنے سے روک دیا تھا، تمام سکول سربراہان بچوں کے داخلوں سے قبل والدین سے(ب)فارم لازمی وصول کریں گے۔مراسلہ میں مزید کہا گیاتھا کہ ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنیوالے سکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ برسوں میں پنجاب میں 70 لاکھ کے قریب اور لاہور کے مختلف سکولوں میں  35 ہزار سے زائد بچوں کے جعلی داخلوں کا انکشاف ہواتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…