منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جزائر کی ملکیت سندھ اور وفاق کا تنازع شدت اختیار کرگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )جزائر کی ملکیت سے متعلق تنازع پر سندھ کی طرف سے وفاقی حکومت کو جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا گیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کےاقدامات پر

صوبائی حکومت نے وفاق کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائر اور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیر انتظام ہے ، وفاق کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کا اجرا غیر قانونی اور طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی ہے ، آرڈیننس کا اجرا کرکے سندھ کے جزائر کی ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ، طے شدہ امور کی خلاف ورزی کرکے وفاقی حکومت غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، وفاق نے آئین سے انحراف کرکے آرڈیننس کااجرا کیا، وفاقی حکومت اب سندھ کے جزائر میں نئے شہر بسانے کے منصوبوں پر کام نہیں کرسکے گی ، حالاں کہ سندھ حکومت نے بہتری کے لئے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ کی ترقی کی مشروط اجازت دی تھی ، تاہم اب پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پر عمل نہیں کریں گے اور وفاقی حکومت سے جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر مملکت نے جزائر سے متعلق آرڈیننس 2 ستمبر 2020 کوجاری کیا ، جس کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے جزائرکی مالک وفاقی حکومت ہوگی ، بنڈال اور بڈو سمیت تمام جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی ، ٹیریٹوریل واٹرز اینڈ میری ٹائم زونز ایکٹ 1976 کے

زیرانتظام ساحلی علاقے بھی وفاق کی ملکیت ہونگے ، حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان آئی لینڈز ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرے گی ، اتھارٹی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کی مجاز ہوگی ، اتھارٹی کا ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوگا ، علاقائی دفاتر دیگر

مقامات پر قائم ہوسکیں گے ، اتھارٹی غیرمنقولہ جائیداد پرتمام لیویز، ٹیکس، ڈیوٹیاں، فیس اور ٹرانسفرچارجز لینے کی مجاز ہوگی ، وزیراعظم اتھارٹی کا پیٹرن ہوگا جو کارکردگی کے جائزے سمیت پالیسی ہدایات جاری کرے گا ، حکومت چیئرمین سمیت 5 سے 11 ارکان پر مشتمل 5 سال کیلئے پالیسی بورڈ تشکیل دے گی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…