ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

زندگی میں پہلی بار سجدے میں اتنا رویا ہوں ، اس حکومت نے یہ حال کر دیا میرے بچے روٹی مانگتے ہیں ،آہیں، سسکیاں بھرتا باپ اپنی ننھی بیٹی کے سامنے رو پڑا‎

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک باپ اپنی بیٹی کے سامنے رو پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق شخص کا کہنا تھا کہ ملک حکمرانوں اور سیاستدانوں کا ہے، یہاں غریب کا کوئی حال نہیں ہے ، کھانے کیلئے روٹی نہیں مل رہی ، ہماری تنخواہیں مہنگائی کے مقابلے

میں زیرے کے برابر ہیں ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ غریب عوام کا خون چوس لیا ، ہمارے حکمران وزیراعظم ہائوس، پارلیمنٹ ہائوس میں کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجھ سمیت غریب عوام کو اتنا رلا دیا کہ ہمت ہار چکے ہیں ، میں ستارے کا کام کرتا ہوں اور چھ ہزار روپے کا بل بھیجا گیا ہے رو پڑا ہوں میں ، زندگی میں پہلی بار اللہ کے آگ سجدے میں رویا ہوں ، حکمرانوں نےاتنا رلا دیا ہے ۔ خدارا اب بس کر دو مجھے بھیجا گیا 6ہزار کا بل آج آخری تاریخ تھی نہیں جمع کروا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں شخص گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا ، اس کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں کبھی نہیں اتنا رویا ،مجھے باپ نے کہا تھا کہ کبھی ہمت نہ ہارنا اور کبھی نہ رونا لیکن کیا کروں آج اپنے بچوں کی وجہ سے رو پڑا ہوں ۔ اچھے کپڑے پہن لینے سے پیٹ نہیں بھر جاتا ، میری بیٹی مجھے اکثر بولتی رہتی ہے لیکن کیا کروں میں زندگی سے تنگ آ گیا ہوں، میرے تین بچے ہیں ،میرے درخواست ہے کہ خدا کیلئے بس کر دیں ، عوام کبھی کس کیساتھ ہو جاتی ہے کبھی کس کیساتھ لیکن بیجارا غریب آدمی بیچ میں پس جاتا ہے ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ میں حکومت کو خود ووٹ ڈالا کہ باقی دو حکومتوں کو دیکھ لیا اب تیسری حکومت کو دیکھیں شاید کوئی بہتری آئے ،غریب عوام سے کہتا ہوں کہ خدارا ان لوگوں کو ووٹ مت ڈالو ، میں غریب کا بچہ ہوں میرے بچے مجھے سے روٹی مانگتے ہیں تو خدا کی قسم رو پڑتا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…