لاہور (آن لائن) لاہور کے سابق ڈپٹی کمشنر افضال دانش کے اچانک تبادلے کی اندورنی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ گزشتہ 25 ماہ میں پنجاب حکومت اب تک 5 ڈپٹی کمشنروں کو تبدیل کرچکی ہے۔ افضال دانش کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے حوالے
سے اور روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے روکنے کے لئے بری طرح ناکام رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت کے خلاف بغاوت کے تحت مقدمے کے اندراج کی تجویز سے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے اتفاق نہ کیا تھا جس کے باعث پنجاب حکومت نے انہیں اچانک تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔