منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

توشہ خانہ ریفرنس،اشتہاری ملزم نوازشریف کے  اثاثے ضبط  کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری 

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ظاہرشدہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم نوازشریف کے ریفرنس میں ظاہرشدہ اثاثے ضبط کئے جائیں،

نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بینک اکاونٹس قرق کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پش کی جائے، چیئرمین ایس ای سی پی ، ڈپٹی کمشنرلاہور، شیخوہ پورہ، راولپنڈی، ایبٹ آباد کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔نوازشریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس قرقی میں شامل ہیں، نوازشریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں 4 لاکھ 67 ہزار ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز قرق ہونگے، حدیبیہ پیپرملزمیں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی 22 ہزار شئیرز کے مالک ہے۔ نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیںلاہورکے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپرمال لاہورپرجائیداد ہے۔  نوازشریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے اورنواز شریف 1 لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرزکے مالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…