منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے قابل تحسین اقدام بزرگ افراد کی مالی امداد اور علاج حکومت خود کرائے گی ،مزید کیا سہولیات دی جائیں گی نجی ہسپتال کی غفلت پر بزرگ شہری کی وفات کا ہسپتال کتنے لاکھ جرمانہ دے گا ؟ بل منظور

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بزرگ شہریوں سےمتعلق حکومتی بل منظورکر لیا۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں بزرگ شہریوں سےمتعلق حکومتی بل کی منظوری دی گئی۔ذیلی کمیٹی سفارشات

مرکزیکمیٹی کو بھجوائے گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بل کے متن کے مطابق اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کو مراعات اور ان کے حقوق کا تحفظ کیاجائےگا اور دارالشفقت کے نام سے اولڈ ایج ہوم بنایا جائےگا جس میں میڈیکل سہولیات اور تفریح فراہم کی جائے گی۔بل میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ کے شہری اولڈ ایج ہوم کیلئے درخواست دے سکیں گے جب کہ بزرگ شہری میوزیم، لائبریریز اور پارکس میں مفت جاسکیں گے۔بل کے مطابق حکومت مستحق بزرگوں کی مالی امداد کرے گی اور علاج بھی کرائے گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ادویات، میڈیکل آلات، لیبارٹری ٹیسٹس اور فزیشنز کی فیسوں پر20 فیصد رعایت ہوگی جب کہ 20 فیصد ڈسکاؤنٹ تمام نجی اور سرکاری اداروں پر لاگو ہوگا۔اس کے علاوہ ائیرلائنز، ریلوے اور سرکاری ٹرانسپورٹ پربھی بزرگ شہریوں کو 20 فیصد رعایت ہوگی۔بل کے مطابق سینیئر شہریوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم ہوگا، جس میں حکومت سالانہ 5 کروڑ روپے دے گی جب کہ بزرگ شہریوں کیلئے سینیئر سیٹزن کونسل بنائی جائے گی جو بزرگ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور دیگر امور سرانجام دےگی۔کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ نجی اسپتالوں میں غفلت سے بزرگ شہری کی وفات پر اسپتال پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…