پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ ذخیرہ اندوزوں کیساتھ کیا ، کیا جائے گا؟ وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کی ری اسٹکچرنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریک ڈائون فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ منگل کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی،

سلامتی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور اور متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی ،اجلاس میں قومی ائیر لائین پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا ،پی آئی اے کے سالانہ منافع اور نقصان کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی ۔ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ائئرلائین نقصان میں گئیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پی آئی اے اصلاحات کے باعث بہتری کی جانب گامزن ہے ۔وزیراعظم نے پی آئی اے کی ری اسٹکچرنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ میں مہنگائی کی شرح ،ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی معاملات پر غور کیا گیا ۔کابینہ ارکان نے ڈاکٹروقار مسعود کی معاون خصوصی ریونیو تقرری کا خیر مقدم کیا گیا ۔کابینہ اجلاس میں مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا بتایاگیاکہ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم ہوگا۔کابینہ کو بتایاگیاکہ گندم کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ،باقی جلد پہنچ جائیگی ۔کابینہ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ میں فیصلہ کیاگیاکہ کریک ڈائون فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔وزیر ریلوے نے ریلوے کی بحالی اور تعمیر نو کا پلان پیش کردیا ۔اجلاس میں ریلوے کے ملازمین کی پنشن کا معاملہ وفاقی کابینہ کیاجلاس میں پیش کیا گیا ۔بتایاگیاکہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی تین مراحل میں ہوگی۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…