جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ضیا الحق نے ا پنی عمر نوا ز شریف کو لگا دی ،نواز شریف ان کی عمر لے کر آج بھی کیا کر رہے ہیں ؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیزانکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھٹو کے لئے ڈیڈی  ایوب خان اچھا تھا کہ  ا سنے وزیر بنایا۔ روزنامہ نوائے وقت میں شائع اسد اللہ غالب اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔بھٹو کو ضیا لحق بھی اچھا ہی لگا تھا کہ کئی جرنیلوںکوسپر سیڈ کیا۔ مگر ستتر کے الیکشن میں دھاندلی پر قوم سڑکوں پر آئی تو

بھٹو کو گھر بھجوانے والے ضیاالحق کوپرسونا نان گریٹا قرار دے دیا گیا، بھٹو کی بیٹی محترمہ بے نظیر کو اسلم بیگ اچھا لگا کہ اس نے انہیں اقتدار دلوایا۔ اس خدمت کے عوض اسلم بیگ کو تمغہ جمہوریت بھی بے نظیر ہی نے عطا کیا۔ مگربے نظیر کو اسلم بیگ نے سیلوٹ نہ کیا تو اسلم بیگ برا ہو گیا۔ نواز شریف کو چوبرجی کا ایک ریٹائرڈ بریگیڈیر،گورنر جنرل جیلانی کی خدمت میںلے گیا جس نے اسے صوبائی کابینہ کا حصہ بنا لیا۔ جنرل حمید گل نے آئی جے آئی بنا کر نواز شریف کو بے نظیر کی جگہ  وزیراعظم بنایا تو حمیدگل اچھا اور ا سکا سیاست میں حصہ لینا بھی اچھا مگر آصف نواز برا ،جہانگیر کرامت برا اور پرویز مشرف بھی برا۔ صرف  ضیاالحق آج بھی اچھا لگتا ہے کہ اس نے سیاست ا ور حکومت کا درس دیا۔ بیگم ضیا الحق  اچھی کہ  ماڈل ٹائون میں آئیں تو میاں شریف نے انہیں ایک قیمتی ہار یہ کہہ کر دیا کہ بیٹیاں گھر آئیں تو انہیں تحفے تحائف  دینا رسم دنیا ہے۔ ضیا الحق نے ا پنی عمر نوا ز شریف کو لگا دی ، وہ خود طیارہ  حادثے میں شہید ہو گئے  اور نواز شریف ان کی عمر لے کر آج بھی آکسفورڈ اسٹریٹ میں  مٹر گشت کرتے ہیں  اورسیاست میں سرگرم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…