منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ    

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )پنجاب کے 24 ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت 9 ڈی آئی جی سطح کے افسران کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ،اختر عباس، شوکت عباس، ڈی آئی جی رائے بابر سعید، ہمایوں بشیر تارڑ اور انکسار خان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ

ایس ایس پی لیاقت ملک، اکبر ناصر خان اور ذیشان اصغر بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 24 افسروں کے تبادلے کردیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر کو سینٹرل پولیس آفس اور ان کی جگہ عبدالغفار قیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن  تعینات کردیا گیا جب کہ زاہد نواز مروت کے تربیتی کورس پر جانے کی وجہ سے عمران کشور کو ڈی پی او قصور لگا دیا گیا۔ صاحبزادہ بلال عمر ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب، مس ہما نصیب ایس پی ہیڈکوارٹر ملتان، محمد ظفرسی ٹی او ملتان، زونیرہ اظفر ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی، سلیم خان نیازی بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان، خرم شہزاد ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ پنجاب مقرر  کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محمد عمران ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، محمد اکمل ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس پنجاب، محمد اشرف ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ، فراز احمدایس پی آپریشنز سٹی لاہور ، تصور اقبال ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ، حفیظ الرحمنٰ بگوی ایس پی آپریشنز صدر لاہور تعینات کر دیے گئے۔سید غضنفر علی شاہ اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب، عمران رزاق ایس پی انویسٹی گجرات، غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد، محمد بلال ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور، اسد مظفر اے آئی جی مانیٹرینگ انویسٹی گیشن برانچ، ڈاکٹر فہد احمد بٹالین کمانڈر 5 پی سی لاہور اور عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کر دیے گئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…