منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کے تحائف لینے اور دینے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں‎

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)قومی احتساب بیور ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اہل خانہ کو دیئے گئے کروڑوں روپے کے تحائف کی تفصیلات جاری کردیں ۔ اس حوالے سے قومی احتساب بیورو ( نیب)کی طرف سے جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اہلیہ اور اپنے بچوں کو

24 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تحائف کی مد میں دیے ، جب کہ شہباز شریف نے بیٹوں سے 4 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 678 روپے تحفے کی مد میں وصول کیے ۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز کو مختلف موضع جات میں 749 کنال اراضی تحفے میں دی ، اس کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کو 867 کنال 18 مرلے اراضی ان کی والدہ طرف سے سے تحفے میں ملی ، شہباز شریف کو 748 کنال 19 مرلے اراضی اپنے والد سے بھی تحفے میں ملی ۔نیب دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیٹے سلمان شہباز کو 17 کروڑ 12 لاکھ 38 ہزار 200 روپے تحفے کی مد میں دیے ، جبکہ حمزہ شہباز کو سابق وزیراعلی نے سال 2013 میں ایک کروڑ 7 لاکھ روپے تحفے میں دیے ، جہاں شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو سال 2015 میں 2 کروڑ روپے بطور تحفہ دیے ، اس کے علاوہ شہباز شریف نے 2015 میں اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو بھی ڈیفنس میں 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پلاٹ تحفے میں دیا ۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2015 میں شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ہری پور میں کاٹیچ اور گھر بھی خرید کر دیا ، جب کہ ہری پور میں خریدے گئے تحائف کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ 39 ہزار 200 ظاہر کی گئی ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت نیب لاہور کی حراست میں ہیں ، جب لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلی پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ، لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، جہاں شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…