ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

2 دن کوما میں رہنے کے بعد 29 سالہ معروف افغان کرکٹرکا’کار حادثے ‘میں انتقال ہو گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کے کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز نجیب ترکئی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی کو افغان شہر جلال آباد میں حادثہ پیش آیا

جہاں انہیں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے 29 سالہ کرکٹر نجیب ترکئی کی موت کی تصدیق کی اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کے انتقال پر کرکٹ سے پیار کرنے والے افغان شہریوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی نے 2014 میں ہونے والے ایشیا کپ میں ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا انہوں نے ٹو ٹوئنٹی میچز میں بھی حصہ لیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…