اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تنخواہ دار طبقے پر عائد انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے سے ایف بی آر نے 2020میں گزشتہ سال کی نسبت 53ارب روپے اضافی ٹیکس وصول کیا، ایف بی آر اعداد وشمار کے مطابق جون 2020کو ختم ہونے والے مالی سال میں ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے سے 129ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔
2019میں یہ وصولی 76ارب روپے تھی، اس اضافے کی وجہ تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس میں اضافے اور سابقہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی چھوٹ کو واپس لینا ہے، یادرہے کہ اس وقت تنخواہ دار افراد 35فیصد تک ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔