ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمان ایئر نے مسافروں کے لئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط (آن لائن) عمان ایئرلائنز اپنے مسافروں کو کورونا وائرس سے متعلق اعزازی سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مسافروں کو کوویڈ19کے ٹیسٹ علاج یا قرنطینہ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان ایئرپورٹس کی جانب سے ایک بیان

میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر2020 سے سلطنت کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، اس اعزازی کوویڈ کوریج پروگرام کے بارے میں تفصیلات ‘‘عمان ایئر ڈاٹ’’ کام پر دستیاب ہیں۔ایئر پورٹس انتظامیہ کے بیان کے مطابق کورونا مفت کوریج ہر عمر کے مسافروں کے لئے ہے جو ایئر لائن کی وسیع پیمانے پر کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے مسافر ہر وقت محفوظ اور اعتماد رہیں۔عمان ایئرپورٹس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔اس سلسلے میں سپلائی انٹرنیشنل اور چینی کمپنی بی جی آئی کے اشتراک سے عمان کے ایئر پورٹس مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ، صلاح ایئرپورٹ، سحر ایئرپورٹ اور دقم ایئرپورٹ پر کو وِڈ 19 کے لیے ٹیسٹنگ سہولت کی فراہمی کے حتمی مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔اس سہولت کا مقصد مسافروں کے لیے آسانی فراہم کرنا اور وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد تشخیص ہے، یہ قدم ہیلتھ سیفٹی پروٹوکولز کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ مسافروں اور طیارے کے عملے اور ملازمین کی صحت کو محفوظ بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…