لاہور(این این آئی)احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی پارٹی قائد اور اپنے بڑے بھائی محمد نوازشریف سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان تقریباًبیس منٹ تک گفتگو ہوئی جس میں عدالتی فیصلے سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بتایا
گیا ہے کہ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بھی نوازشریف سے بات کروائی۔نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی سربلندی کیلئے کلیدی کردار ادا کرتارہوں گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقابلہ ہمت و حوصلے سے کر رہا ہوں۔