ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب حکام کی ’’موتیا زدہ آنکھوں‘‘ کو ادویات، چینی، گندم، بی آر ٹی، مالم جبہ، بنی گالہ، سلائی مشین اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے؟ نیب کو کس کام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں شامل جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو قیادت اور سربراہی دینے کے بعد نیب کے ریفرنسز کے حوالے سے کوالی فکیشن میں جو کمی تھی وہ بھی پوری ہوگئی اس لیے اب ریفرنسز کا حتمی فیصلہ بھی آگیا، نیب کا یہ اقدام

کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔پیرکے روزاپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے موثر و سنجیدہ فیصلوں اور طے شدہ حکمت عملی نے حکومت اور ان کے پشتی بانوں کوچکرا کے رکھ دیا ہے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ نیب کے متعلق نہ صرف اپوزیشن کے خدشات ہیں بلکہ عمرانی حکومت میں سلیکٹیڈ کی طرف سے شامل کردہ مشرف دور کے مہا کرپٹ عناصر کے حوالے سے حکمرانوں کو بھی تحفظات ہیں لیکن چونکہ اب نیب کا ریمورٹ کنٹرول ان کے اتا لیق اور پشتی بان کے پاس ہے اس لیے اپوزیشن کو جھکانے کے لیے اس ہتھیار کو بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کو ادویات، چینی، گندم، بی آر ٹی، مالم جبہ، بنی گالہ، سلائی مشین کے اسکینڈلز نظر نہیں آتے یہ تو سول چہیتوں کا معاملہ تھا لیکن بلوچستان کے عظیم منصوبے سی پیک پر مکمل قبضہ کے لیے لائے گئے ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اثاثے اور سی پیک کے سب سے بڑے مخالف ملک امریکہ میں ان کے بیٹوں، خاندان اور کاروبار کے ہوتے ہوئے نیب کی موتیا زدہ نگاہ کو وہاں بھی کچھ نہیں آرہا۔ جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ اب نیب کے حوالے سے پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے اس لیے اب وقت آچکا ہے کہ نیب کا احتساب کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تلخ المیہ ہے کہ ملک پر حکومت

کرنے والی دو بڑی جماعتوں نے بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اسی نیب کا سہارا لیا لیکن آج دونوں جماعتوں کے قائدین اور رہنما نیب کے حوالے سے خود بے بس اور سہارا ڈھونڈتے نظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…