ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

تمہاری والدہ کس شخص کیساتھ شادی کی خواہشمند ہیں ‎طلال چودھری نے عائشہ رجب کے میسجز اور ڈیٹا بیٹے کو دکھا دیئے ‎‎

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نےنجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ طلال چوہدری کی جو رپورٹ آئی ہے وہ نہایت ہی افسوسناک اور شرمناک ہے۔پہلی بار میں بتارہا ہوں کہ وہ خاتون عائشہ رجب بلوچ کوئی غلط کام نہیں کررہی تھیں، کوئی غیر شرعی کام نہیں کررہی تھی۔طلال چوہدری نوازشریف دور میں وزیر مملکت برائے داخلہ رہے ہیں، انکے پاس ڈیٹا تھا،

آئی بی میں انکے روابط تھے، انہوں نے ڈیٹا نکلوایا اور انکے صاحبزادے کو دیا اور اس ڈیٹا کو ایسے پیش کیا جیسے کوئی غلط کام کررہی تھی۔ وہ کوئی غلط کام نہیں کررہی تھی، طلال چوہدری نے اسکے گھر میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی۔اسی حوالے سے جب طلال چودھری کی معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی اس کی بنیادی وجہ بیٹے کوخاتون ایم این اےعائشہ رجب کیخلاف کرنا تھا ۔ طلال چودھری عائشہ رجب سے دوسری شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ خاتون رہنما کسی اور کیساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں ۔ طلال چودھر ی نے بیٹے کو ماں کیخلاف اکسایا اور اسے فون میسجز اور ڈیٹا دکھایا اور معاملے کو غلط رخ دینے کی کوشش کی کہ ان کی والدہ ایک غلط آدمی کیساتھ شادی کی خواہشمند ہیں ۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں ، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…