پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گراؤنڈ کی گھاس بڑھ گئی ، گائے، بکریاں اور دنبے پلنے لگے راشد لطیف اکیڈمی کے نام سے مشہور کرکٹ گراؤنڈ باڑے میں تبدیل

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں راشد لطیف اکیڈمی کے نام سے مشہور کرکٹ گراؤنڈ جانوروں کے باڑے تبدیل ہوگیامیڈیا رپورٹ کے مطابق 2009 میں سابق کپتان راشد لطیف کی نگرانی میں اس گراؤنڈ کو تقریباً 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کروایا گیا تھا،

اس میں نئی فلڈ لائٹس لگائی گئیں تھیں، کھیل بھی ہوتا تھا اور شور بھی خوب ہوتا تھا تاہم ایک سال پہلے یہ گراؤنڈ سابق کپتان سے واپس لے کر بلدیہ کورنگی کے حوالے کیا گیا جن کی عدم توجہی کے باعث گراؤنڈ خستہ حال ہوچکا ہے۔گراؤنڈ کی گھاس اتنی بڑھ گئی کہ اب وہاں گائے، بکریاں اور دنبے پلنے لگے ہیں ، مرکزی عمارت بھوت بنگلے کا منظر پیش کر نے لگی ،گراؤنڈ میں وکٹ کا ایریا تباہ اور سامان زنگ آلود ہوچکا، اس کے علاوہ تسلیم عارف پویلین بھی بوسیدہ ہوگیا۔ اس حوالے سے بلدیہ کورنگی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گراؤنڈ 6 ماہ مکمل بند رہا لیکن جلد ہی گراؤنڈ کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…