لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر کا پہلا اور دوسرا ہفتہ خشک رہنے اور گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں بارش برسانے والا ہلکا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کمزور سسٹم کے
باعث ہونے والی ہلکی بارش کی صورت میں شہر کا موسم قدر تبدیل ہو جائے گا جبکہ ان دنوں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں موسم میں ہلکی خنکی کا آغاز ہوگیا ہے۔