اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے،کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتار اور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ
کرنے والا ملک پر مسلط ہے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف آج گرفتار ہے ، اور نالائق ، نااہل چور اور جھوٹا ملک پہ مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تحقیق مکمل ، ریفرنس جمع ، گواہان کا بیان قلمبند ٹرائل شروع لیکن عمران خان کے خوف نے شہباز شریف کو گرفتار کروا دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کو 5500 میگاواٹ بجلی دینے والا آج گرفتا ہے اور خیبر پختونخواہ میں 350 ڈیمز کا فراڈ کرنے والا عوام پہ مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں چار میٹرو ، اورنج ٹرین دینے والا گرفتار ہے اور پشاور بی آر ٹی میں 120 ارب کے کھڈے کھودنے والا عوام پہ مسلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کو پی کے ایل آئی ، کارڈیالوجی ، کڈنی سنٹرز ، دانش سکول ، ہسپتال ، سکول یونیورسٹیز دینے والا گرفتار اور ادویات چور عوام پہ مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتار اور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا ملک پر مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پر دھیلے کا الزام نہیں وہ گرفتار اور 23 خفیہ بے نامی اکاؤنٹس وال ملک پر مسلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی چور ملک پہ مسلط اور اور عوام کی ایک ایک لئے امانت سمجھ جے استعمال کرنے والا گرفتار ہے۔