اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جو زبان پاکستان کے خلاف را کے ایجنٹ استعمال کرتے ہیں، وہی زبان میاں نواز شریف استعمال کر رہے ہیں، اب را کے ایجنٹ خاموش ہیں اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف بول رہے ہیں، نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے لیگی رہنماء کی وائرل ویڈیو چلا دی، عظمیٰ بخاری اس وقت پیپلزپارٹی کا حصہ تھیں انہوں نے اس وقت میاں نواز شریف کے
خلاف زبان استعمال کرتے ہوئے شدید تنقید کی اور اپنی گفتگو میں کئی بار میاں نواز شریف کو را کا ایجنٹ قرار دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو زبان بھارت استعمال کرتا ہے وہی زبان میاں نواز شریف استعمال کرتے ہیں، لیکن اب عظمیٰ بخاری ن لیگ کا حصہ ہیں اور وہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے حق میں بیانات جاری کرتی ہیں اوران کا دفاع کرتی ہیں۔