منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کی تجویز مسترد، آئندہ انتخابات میں بھی یہ کام کیا جائے گا، حکومت کا اہم فیصلہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے2023 کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے آرٹی ایس کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی تھی،لیکن آرٹی ایس کے ساتھ انتخابی اصلاحاتی مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے2023 کے انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال ترک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انتخابی اصلاحاتی مسودے کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ الیکشن میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے تجویز پیش کی تھی کہ فول پروف تجربے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم استعمال نہ کیا جائے۔ لیکن حکومت نے الیکشن کمیشن کی تجاویز کو مسترد کردیا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال ترک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دراصل آرٹی ایس ایسا سسٹم ہے جس کو اپوزیشن جماعتیں اپنی شکست کا باعث سمجھتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آرٹی ایس سسٹم کی آخری وقت میں خرابی کے باعث اپوزیشن کے جماعتوں کے امیدواروں کو ہرایا گیا ہے،جبکہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔ مزید برآں الیکشن کمشن نے 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا بڑا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو گزشتہ عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمیں نادرا نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر قانونی شقوں کو زیر بحث لایا گیا۔ جس کے بعد اس آر ٹی ایس کی ناکامی پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ باضابطہ طور پر اس انکوائری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات بھیقابل غور رہے کہ اپوزیشن یہ موقف رکھتی ہے کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کے باعث ووٹ کئی جماعتوں کو نقصان ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…