ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

گھریلو اور تندور صارفین کے لئے گیس کے نرخوں بارے اہم خبر، پٹرولیم ڈویژن نے خوشخبری سنا دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ای سی سی نے گیس کے نرخوں کو یکم جولائی 2019 کی سطح سے گھریلو اور تندور صارفین کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا نے بعض حصوں نے رپورٹنگ کو غلط انداز میں پیش کیا۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 30 ستمبر 2020 کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں نئی گیس کی قیمتوں کی سمری

پر دئیے گئے فیصلے اور بعدازاں اس پر میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ہے۔ میڈیا کے بعض حصوں نے سمری اور اس پر لئے گئے فیصلے کی رپورٹنگ کو غلط انداز سے پیش کیا ہے. لہذا پٹرولیم ڈویڑن کی سمریوں اور ای سی سی کے فیصلے کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کی سالانہ قیمتوں پر نظرثانی کے لئے پہلی سمری میں ای سی سی نے گیس کے نرخوں کو یکم جولائی 2019 کی سطح سے گھریلو اور تندور صارفین کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قابل اطلاق GIDC کو دیگر تمام صارفین کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ختم کیا جائے گا اورنئی قیمتیں لاگو جی آئی ڈی سی کے مطابق ایک تہائی اضافہ کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق دوسری سمری ایس ایس جی سی کے نظام میں پانچ برآمدی صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق ہے، جس کے تحت ایل این جی کے ساتھ دستیاب مقامی گیس کی آمیزش ان صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس مکس 930 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے دی جائے گی. یہ فیصلہ سندھ میں مقامی گیس کی پیداوار میں شدید کمی کے پیش نظر فروری 2021 کے اختتام تک سردیوں کے موسم کے پانچ مہینوں میں فراہم کی جائے گی. فروری 2021 کے بعد، مقامی گیس کی فراہمی موجودہ طرز عمل کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائے گی، جب گھریلو شعبے سے طلب معمول پر آجائے گی۔

موازنہ کے طور پر، پنجاب میں برآمدگی شعبے کی پانچ صنعتوں کو معاہدے کے مطابق 6.5 امریکی ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو (تقریبا. 1080 روپے) کی شرح سے گیس فراہم کی جارہی ہے۔ حکومت نے اس فارمولے پر ایس ایس جی

سی سسٹم میں گیس کی آمیزش، برآمدی صنعت کو تحفظ دینے اور انڈسٹری کیلئے موسم سرما میں گیس فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور یہ فیصلہ صنعت کاروں کی رضامندی اور مشاورت سے کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…