جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نہیں پنجاب کی ترقی گرفتار ہے مریم اورنگزیب کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورانگزیب نے کہا ہے کہ  آج شہباز شریف نہیں پنجاب کے عوام کی ترقی گرفتار ہے،نالائق ، نااہل چور اور جھوٹا ملک پہ مسلط ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحقیق مکمل ،

ریفرنس جمع ، گواہان کا بیان قلمبند ٹرائل شروع ، لیکن عمران خان کے خوف نے شہباز شریف کو گرفتار کرا دیا ۔پنجاب کو 5500 میگاواٹ بجلی دینے والا آج گرفتا ہے اور خیبر پختونخواہ میں 350 ڈیمز کا فراڈ کرنے والا عوام پہ مسلط ہے ۔پنجاب میں چار میٹرو ، اورنج ٹرین دینے والا گرفتار ہے اور پشاور بی آر ٹی میں 120 ارب کے کھڈے کھودنے والا عوام پہ مسلط ہے۔پنجاب کو پی کے ایل آئی ، کارڈیالوجی ، کڈنی سنٹرز ، دانش سکول ، ہسپتال ، سکول یونیورسٹیز دینے والا گرفتار اور ادویات چور عوام پہ مسلط ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھربوں کے عوامی منصبوں میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کرنے والا گرفتار  اور فارن فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والا ملک پر مسلط ہے ۔شہباز شریف پر دھیلے کا الزام نہیں وہ گرفتار اور 23 خفیہ بے نامی  اکاؤنٹس وال ملک پر مسلط ہے  ۔آٹا چینی چور ملک پہ مسلط اور اور عوام کی ایک ایک لئے امانت سمجھ جے استعمال کرنے والا گرفتار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…