لاہور (آن لائن) بادامی باغ کے علاقہ لوہے والی پلی کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات کا شکار ہونے والا پرویز نامی شہری پولیس کے لئے درد سر بن گیا۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بادامی باغ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں پولیس نے متاثرہ شہری سے ڈکیتی کی تفصیلات طلب کرنے کی بجائے۔ اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا اور اسے مقدمہ درج نہ کرانے کی
ہدایات جاری کرتے ہوئے برے نتائج کی دھمکیاں دی۔ شہری پرویز کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر اس سے 2 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ تھانہ بادامی باغ پولیس اس کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے اسکا مذاق اڑا رہی ہے اور دھمکیاں دے رہی ہے جس کی وجہ 2 ہزار روپے ہے۔