ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

سردیوں کے دوران ملک بھر میں کتنی بارشیں ہونگی؟موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اگلے 3مہینوں کیلئے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا جب کہ آخری سہ ماہی میں بارشیں ہوں گی جو انتہائی کم رہیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

جب کہ بارشیں نہ ہونے سے بارانی علاقوں میں ربیع کی فصل کے لیے پانی بھی کم دستیاب ہوگا اور دسمبر میں کورا پڑے گا جس سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ نومبر دسمبر میں میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند زیادہ پڑے گی جب کہ نومبر دسمبر کے دروان شہروں میں آلودگی بھی زیادہ رہے گی۔گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی تیز ہو گی جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور صوبہ پنجاب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش کاامکا ن ہے ۔

اسی طرح صوبہ بلوچستان ، صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور

خشک رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت،نورپورتھل 42اورشہید بینظیر آباد میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ماہرین موسمیات و ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں موسم کی صورتحال خراب ہونے لگی، رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر میں لمبے عرصے کے لئے خطرناک سموگ چھائی رہے گی، موسم سرما کے متعلق کہا گیاہے کہ سردی کی شدت بھی اس دفعہ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…