جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے وہ وزیر اعظم جن کے انتقال کی خبر سن کر سب سے پہلے صدر ایوب انکے گھر پہنچے اور پھر میت کو کندھا دیا،پاکستانی پرچم کو بھی سرنگوں رکھا گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)11جنوری 1966 کو جب بھارت کے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا تاشقند میں انتقال ہوا تو ان کے گھرسب سے پہلے پہنچنے والے شخص پاکستان کے صدر ایوب خان تھے۔

انھوں نے شاستری کو دیکھ کر کہا تھا، ہیئر لائیز اے پرسن ہو کوڈ ہیو براٹ انڈیا اینڈ پاکستان ٹو گیدر(یہاں ایک ایسا شخص لیٹا ہوا ہے جو انڈیا اور پاکستان کو قریب لا سکتا تھا)، بی بی سی کے مطابق جب شاستری کی میت کو دلی لے جانے کے لیے تاشقند ہوائی اڈے پر پہنچایا جا رہا تھا تو راستے میں سوویت، انڈین اور پاکستانی جھنڈا سرنگوں رکھا گیا تھا۔ جب شاستری کے تابوت کو گاڑی سے اتار کر جہاز پر چڑھایا جا رہا تھا تو ان کو کندھا دینے والوں میں سوویت وزیر اعظم کوسیگین کے ساتھ ساتھ کچھ ہی دن پہلے تک شاستری کا مذاق بنانے والے صدر ایوب خان بھی شامل تھے۔شاستری کی سوانح حیات لکھنے والے سی پی شری واستو لکھتے ہیں، انسانی تاریخ میں ایسی بہت کم مثالیں ہیں جن میں ایک دن پہلے تک ایک دوسرے کے سخت دشمن کہے جانے والے نہ صرف ایک دوسرے کے دوست بن گئے تھے بلکہ دوسرے کی موت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی میت کو کندھا دے رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…