پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایک بڑی سیاسی شخصیت کی جانب سے عائشہ رجب کو شادی کی آفرپر طلال چوہدری آپے سے باہر ہو گئے اور۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طلال چوہدری کیس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق یہ سارا جھگڑا لیگی رہنما طلال چوہدری کی طرف سے خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے بیٹے کو اکسانے پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی نے مکمل رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کر دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق واقعہ طلال چوہدری کی طرف سے خاتون

ایم این اے کے بیٹے کو اکسانے کی وجہ سے ہوا، طلال چوہدری ایک بڑی سیاسی شخصیت کی طرف سے خاتون ایم این اے عائشہ رجب کو شادی کی آفر پر ناراض تھے، لیگی رہنما طلال چوہدری نے خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے بیٹے کو سیاسی شخصیت کے ساتھ والدہ کا فون ڈیٹا اورپیغامات دکھائے،جس پر خاتون ایم این اے کے بیٹے نے اپنی والدہ کو اس شادی سے منع کیا اوراپنی زندگی کے خاتمے کی دھمکی دی۔ جس پر خاتون ایم این اے عائشہ رجب گھبرا گئی اور اس نے اپنے بھائی کو گھر بلایا اور اس موقع پر بیٹے سے استفسار کیا گیا تو اس نے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا مجھے طلال چوہدری نے دکھایا ہے۔خاتون ایم این اے کے بیٹے کے اس انکشاف پر طلال چوہدری کوفون کر کے عائشہ رجب نے گھر بلایا، جب لیگی رہنما طلال چوہدری ان کے گھر پہنچے تو خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی نے طلال چوہدری سے ڈیٹا کے متعلق سوال کیا جس پر لیگی رہنما نے انکار کیا اور اس بات پر جھگڑا ہوا اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔ اس جھگڑے کے بعد لیگی رہنما طلال چوہدری ایک دوست کے گھر گئے اور انہیں موبائل واپس لانے کے لیے کہا۔لیگی رہنما طلال چوہدری اپنے دوستوں کے ہمراہ دوبارہ اپنا موبائل لینے خاتون ایم این اے کے گھر گئے تو اس موقع پرعائشہ رجب نے 15پر کال کر دی، اس موقع پر لیگی رہنما طلال چوہدری نے بھی پولیس کو فون کرکے بلایا جس پر معاملہ بگڑ گیا۔ یاد رہے

کہ اس سے قبل ڈان نیوز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔ ڈان نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے،وہ

اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…