جیکب آ باد(آن لائن)جیکب آباد کے قریب آباد اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے جنریٹر میں آگ لگ گئی مسافرو ں میں بھگدڑ ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس کے پاور
پلانٹ کے جنریٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس نے ایک مسافر بوگی کو بھی اپنی زد میں لے لیا جس کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی بوگی کو لگی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے کوئی جانی نقصان نہ ہوا مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی اطلاع پر فائر ٹینڈر نے پہنچ کر بوگی کی آگ پر قابو پایا پاریلوے عملہ اور پولیس نے پہنچ کر متاثر بوگی کو دیگر سے الگ کیا اور مزید نقصان ہونے سے بچایا ریلوے حکام کے مطابق انجن میں لگے جنریٹر میں آگ لگی جس سے ایک مسافر بوگی بھی زد میں آگئی ،مسافروں اور ٹرین کو آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔