ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں شیئرز، مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں شیئرز، مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ۔ نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اثاثوں کے لیے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق

ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے چار کمپنیوں میں شیئرز ہیں، رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں، رپور ٹ کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک ہیں ، رپورٹ کے مطابق حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل ہیں ،نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں ، نیب رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے ، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی۔ نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں، مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال ،موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی شامل جبکہ ضلع شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز رجسٹرڈ ہوئے ، رپورٹ کے مطابق نواز شریف 1لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…