اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج بھی شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا، موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
کا بتانا ہے ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم اور خشک اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نظر آئے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد رہے گا۔ ملک بھر میں موسم خشک رہے گا اور ملتان میں بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔