اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا کا سرکلر کے بعد مفرور عمران صاحب اور کابینہ کی کوریج چینلز پر بند ہے،جس نے عوام کا ووٹ چوری کیا ہے، اسے اب چینلز پرنہیں دکھایا جا سکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیمرا
نے ووٹ، آٹا،چینی، دوائی چوروں کو چینلز پر دکھایا تو عدالت جائیں گے،پیمرا کا حکم ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے مفرور عمران صاحب کو ٹی وی پر نہ دکھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کا حکم ہے کہ 23 خفیہ اکاونٹس کی چوری پکڑے جانے پر اشتہاری عمران صاحب کو ٹی وی پر نہ دکھایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کا حکم ہے کہ زکوۃ عطیات چوروں کو ٹی وی پر دکھانا جرم ہوگا،پیمرا کا حکم ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس میں اشتہاری ومفرور کو دکھانا جرم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کا حکم ہے کہ پولیس والوں کے سر پھاڑنے میں مفرور عمران صاحب کو ٹی وی پر نہ دکھایا جائے،پیمرا کا حکم ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس کے مفروروں کی شکلیں ٹی وی پر نہ دکھائی جائیں،پیمرا کا حکم ہے کہ چینی چوری سکینڈل کے مفروروں کو ٹی وی پر نہ دکھایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا کا حکم ہے کہ دس ارب میں ہرجانے کے کیس میں اشتہاری اور مفرورعمران صاحب چینلز پر نہ چلیں،پوری کابینہ ہی چندہ، آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں پر مشتمل ہے، کوریج نہ کی جائے،اگر یہ چہرے ٹی وی پر آئے تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا سرکلر کے مطابق کابینہ کی کارروائی اب ٹی وی پر نہیں چل سکتی،پیمرا سرکلر کے بعد اب سلیکٹڈ مفرور اور اشتہاری عمران صاحب اور چور وزرا کا بیان نہیں چل سکتا۔