ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پٹرول کی اصل قیمت 49 روپے ہے، باقی 55 روپے ٹیکس، لیوی اور ڈیوٹیز ہیں، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ روز وزار ت خزانہ نے 15 روز کے لئے پیٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لئے پٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی،اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو اور

تین روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ایک نجی ٹی وی ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 49 روپے ہے، باقی 55 روپے ٹیکس، لیوی اور ڈیوٹیز ہیں، رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 55.04 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 58.29 روپے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر پر 24 روپے 73 پیسے، لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر 20.56 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز لاگو کی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹرقیمت خرید 48.93 بنتی ہے اور اس وقت پٹرول کی قیمت فروخت 103 روپے 97 پیسے ہے۔ ڈیزل کی قیمت خرید 45 روپے 77 پیسے بنتی ہے جبکہ قیمت فروخت 104 روپے 6 پیسے رکھی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت خرید 40 روپے 56 پیسے ہے اور قیمت فروخت 65 روپے 29 پیسے رکھی گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت خرید 42.30 روپے جبکہ فروخت 62.86 روپے رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر لیوی بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 15.12 روپے سیلز ٹیکس بھی الگ سے نافذ ہے،اس پر فی لیٹر پر تین روپے 12 پیسے ڈیلر کمیشن بھی لاگو ہے، دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2.81 روپے اور ان لینڈ فریٹ مارجن 96 پیسے وصول کیا جارہاہے۔ڈیزل کی طرح پٹرول پر

بھی لیوی لاگو ہے اس فی لیٹر قیمت پر 27.32 روپے لیوی ہے اس کے علاوہ 15.11 روپے سیلز ٹیکس الگ سے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ پٹرول کے فی لیٹر قیمت پر تین روپے 70 پیسے ڈیلر کمیشن بھی وصول کیا جارہاہے، اس

کے علاوہ پٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں 2 روپے 81 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں اورفی لیٹر پر ان لینڈ فریٹ مارجن 3.53 روپے عائد ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 2.57 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…